یہ بات علیاکبر صفایی نے پیر کے روز ایران اور قطر کے درمیان بحری تعاون کی دستاویز پر دستخط کرنے کی تفصیلات کے حوالے سے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ایران اور قطر کے درمیان تجارتی تبادلے، مسافروں اور گاڑیوں کے مواصلہات کے سلسلے میں تین مسافر بردار اور لینڈنگ کرافٹ جہاز تیار کیے گئے ہیں، جو ہم 2022 کے ورلڈ کپ کے دوران روزانہ چار ہزار سے زائد افراد کو سمندری راستے سے لے جانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ہم ایرانی سرمایہ کاروں کے لیے کروز بحری جہازوں کے استعمال کے لیے نئی صلاحیت کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ قطر کی ضروریات کے مطابق، ورلڈ کپ کے دوران خدمات کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا سکے۔
صفایی نے بتایا کہ قطر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے دو روزہ دورے کیش کے دوران اس معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئےجن معاہدوں کی بنیاد پر، کچھ شرائط اور معیارات کے ساتھ کارگو اور مسافر بردار جہازوں اور لانچوں کی قطر کو آمد و رفت جاری کی گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ